دہشت گردی دور جدید كا سب سے بڑا مسئلہ ہے آئی جی بلوچستان

بلوچستان میں پولیس اور سیكیورٹی فورسز كی كارروائیوں سے حالات میں بہتری آئی ہے، آئی جی بلوچستان


ویب ڈیسک February 18, 2018
بلوچستان میں پولیس اور سیكیورٹی فورسز كی كارروائیوں سے حالات میں بہتری آئی ہے، آئی جی بلوچستان ۔ فوٹو : فائل

انسپكٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے كہا ہے كہ دہشت گردی دور جدید كا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

کوئٹہ میں اے ٹی ایف ٹریننگ اسكول میں ساتویں پاسنگ آؤٹ پریڈ كی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار قیام امن كے لئے پولیس اور سیكیورٹی فورسز كی كارروائیوں سے مجموعی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم اب بھی خطرات موجود ہیں، دہشت گردی كے عفریت سے نمٹنے كے لئے اسلحہ جدید سازوسامان اور جدت پر مبنی پیشہ ورانہ ٹریننگ خصوصاً انسداددہشت گردی كی تربیت لازمی ہے، بلوچستان حكومت نے پولیس كو ضروری وسائل فراہم كرنے اور درپیش مسائل و مشكلات كے حل كے لئے جن اقدامات كا اعادہ كیا ہے اس سے بحالی امن اور دہشت گردی كے خلاف جاری جنگ میں متعین اہداف كے حصول میں آسانی ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :حالت جنگ میں ہیں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آئی جی بلوچستان

معظم جاہ انصاری نے كہا كہ 2013 سے قبل بلوچستان میں اے ٹی ایف كی تربیت كا كوئی ادارہ موجود نہیں تھا اگست 2013 میں بلوچستان میں پہلا اے ٹی ایف كا تربیتی ادارہ قائم كیا گیا جہاں سے آج ساتواں بیج فارغ ہو رہا ہے اور اس ادارے سے معیاری تربیت حاصل كرنے كے بعد لگ بھگ 1500 اہلكار صوبے كے مختلف علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

آئی جی بلوچستان نے كہا كہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک ہفتے كے دوران پولیس كی 2 تقاریب میں شركت كر كے بلوچستان پولیس كی بھر پور سرپرستی كی اور امید ہے یہ تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا، صوبائی حكومت كے ان اقدامات سے بلوچستان پولیس كی استعداد كار میں اضافہ ہو گا اور پولیس مزید موثر انداز میں اپنی خدمات كے سلسلے كو بہتر بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں