راجن پورمیں بس اورٹرالرمیں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

لاشوں کوشناخت اورکاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، پولیس


ویب ڈیسک February 18, 2018
زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

انڈس ہائی وے جام پورکے قریب بس اورٹرالرمیں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راجن پورمیں انڈس ہائی وے جام پورکے قریب مسافربس اورٹرالرمیں تیزرفتاری کے باعث تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرجاں بحق جب کہ ایک خاتون اورایک بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کوشناخت اورکاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔