4 فٹبالرز نے اسپین میں ٹیکسی چرا لی

ہم اپنی غلطی پر پشیمان اور ساتھیوں کو شرمندگی سے بچانے کیلیے سامنے آئے ہیں، فٹبالرز

ہم اپنی غلطی پر پشیمان اور ساتھیوں کو شرمندگی سے بچانے کیلیے سامنے آئے ہیں، فٹبالرز۔ فوٹو: سوشل میڈیا

DI KHAN:
انگلش کلب ویسٹ بروم کے چار فٹبالرز نے اسپین میں ٹیکسی چرانے پر معافی مانگ لی.

ویسٹ بروم کے چار فٹبالرز جونی ایوانز، گاریتھ بیری، جیک لیورمور اور بوئیز مائیہل نے تسلیم کیا کہ انھوں نے ٹیم کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صبح ساڑھے پانچ بجے بارسلونا سٹی سینٹر سے ٹیکسی چرائی۔


اپنے بیان میں ان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطی پر پشیمان اور ساتھیوں کو شرمندگی سے بچانے کیلیے سامنے آئے ہیں۔ ان کے اس بیان کا اب جج جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنائیں گے، پولیس نے تصدیق کی کہ ٹیکسی اس کے اصل مالک کو واپس مل گئی ہے۔

 
Load Next Story