مردانپولیس موبائل پر خودکش حملہ اے ایس آئی جاں بحق

اہل علاقہ کی نشاندہی پرپولیس نے دہشت گرد کوگھیرے میں لے لیا اورفائرنگ کے تبادلے میں اسے بھی ہلاک کردیا

اہل علاقہ کی نشاندہی پرپولیس نے دہشت گرد کوگھیرے میں لے لیا اورفائرنگ کے تبادلے میں اسے بھی ہلاک کردیا فوٹو : فائل

کاٹلنگ بازار میں پولیس موبائل کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق جبکہ جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آاور کا ایک ساتھی بھی ہلاک ہوگیا ۔


مردان کے علاقے کاٹلنگ بازار میں خود کش حملہ آور نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکنے کے بعد خود کو دھماکا خیز مواد سےاڑالیا جبکہ اس کے دو ساتھیوں فرار ہوگئے ، حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال لایا گیا، جہاں اے ایس آئی خوش دل خان دم توڑگئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی شروع کی اور فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملہ آور کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی مردارن جعفر خان کے مطابق سرچ آپریشن کے بعد علاقے کوکلیئر کردیا گیا ہے۔
Load Next Story