موٹرسائیکلوں کی پیداوار7ماہ میں 1691فیصد بڑھ کر 10لاکھ91ہزارہو گئی

ہونڈا بائیکس کی پیداوار جولائی تاجنوری 18.38 فیصد بڑھی، پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن


APP February 18, 2018
ہونڈا بائیکس کی پیداوار جولائی تاجنوری 18.38 فیصد بڑھی، پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

ملک میں رواں مالی سال موٹرسائیکلوں کی پیداوار7ماہ میں 16.91فیصد بڑھ کر 10لاکھ91ہزارہو گئی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران موٹر بائیکس کی پیداوار میں 16.91 فی صد اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری2017-18 کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں کی پیداوار 10لاکھ 91 ہزار 555 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 9 لاکھ 35ہزار951 یونٹس تھی، جنوری 2018 میں 1لاکھ 50 ہزار750 موٹرسائیکلیں تیار کی گئیں۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا بائیکس کی پیداوار جولائی تاجنوری 18.38 فیصد بڑھی جبکہ سوزوکی کی پیداوار میں 11.17 فیصد کا اضافہ ہوا، ڈی وائی ایل موٹر سائیکلوں کی پیداوار کم ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں