امریکا کا اسٹیل وایلومینیم درآمدات پر ٹیرف لگانے پرغور
محکمہ تجارت نے مارکیٹ اوورسپلائی روکنے کیلیے صدرکوکئی اقدامات تجویزکردیے
امریکی محکمہ تجارت نے دنیا بھر سے اسٹیل درآمدات ودیگر 3 ملکوں کی ایلومینیم پر بھاری ٹیرف لگانے کی سفارش کردی ہے۔
امریکی محکمہ تجارت نے دنیا بھر سے اسٹیل درآمدات اور چینی، روسی ودیگر 3 ملکوں کی ایلومینیم پر بھاری ٹیرف لگانے کی سفارش کردی ہے تاکہ اسٹیل وایلومینیم کی بھرمار سے بچا جاسکے تاہم مذکورہ تجویز پر عملدرآمد کے نتیجے میں متعلقہ ملکوں کی جانب سے انتقامی اقدامات اور تجارتی جنگ چھڑنے کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ صدر کو بھیجی گئیں 2 رپورٹس میں وزیرتجارت ولبر روس نے دنیا بھر سے اسٹیل درآمدات اور چین، روس ودیگر 3 ملکوں سے ایلومینیم کی درآمدات پر 24 فیصد ٹیرف عائد کرنے سمیت متعدد ممکنہ آپشنز تجویز کیے ہیں، دیگر آپشنز میں مذکورہ درآمدات کا کوٹہ مقرر کرنے یا بھاری ٹیرف لگانا شامل ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں روس نے کہاکہ اصل سوال سستی درآمدات سے مقامی پیداوار غیرمسابقتی ہونے کے نتیجے میں امریکی قومی سلامتی کمزور پڑنے کا ہے اور میرا خیال ہے کہ ایسا ہوتا ہے، ڈمپنگ اور غیرقانونی سبسڈیز جیسے روایتی تجارتی اقدامات مارکیٹ اوورسپلائی سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں، تیسرے ملک سے درآمدات کرکے مذکورہ اقدامات سے بچا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کو اپریل کے وسط تک مذکورہ رپورٹس پر فیصلہ لینا ہے تاہم وزیرتجارت نے اعتراف کیا کہ کوئی بھی امریکی ایکشن متاثرہ ملک ڈبلیوٹی او میں چیلنج کردیں گے۔