جنوبی کوریا کیساتھ تمام تنازعات اب جنگی طریقوں سے حل کرے گا شمالی کوریا

جنوبی کوریا سے حالت جنگ کا باضابطہ اعلان ہفتے کی صبح شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پرکیا گیا.


ویب ڈیسک March 30, 2013
جنوبی کوریا سے حالت جنگ کا باضابطہ اعلان ہفتے کی صبح شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پرکیا گیا. فوٹو: رائٹرز

KARACHI:

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ تمام تنازعات اب جنگی طریقوں سے حل کرے گا۔


جنوبی کوریا سے حالت جنگ کا باضابطہ اعلان ہفتے کی صبح شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پرکیا گیا، شمالی کوریا نے امریکی 'سٹیلتھ' بمبارطیاروں کی پروازوں کے جواب میں اپنے میزائل یونٹوں کو حملے کے لیے تیاررہنے کا حکم دے دیا ہے۔


واضح رہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک میں حالیہ تناؤ کا آغاز 12 فروری کوشمالی کوریا کے تیسرے جوہری تجربے کے بعد ہوا تھا جس کے بعد سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر پابندیاں مزید سخت کردی تھیں۔ شمالی کوریا نے پابندیوں کے جواب میں امریکا اورجنوبی کوریا کے اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جن میں جوہری حملے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں