KARACHI:
شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ تمام تنازعات اب جنگی طریقوں سے حل کرے گا۔
جنوبی کوریا سے حالت جنگ کا باضابطہ اعلان ہفتے کی صبح شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پرکیا گیا، شمالی کوریا نے امریکی 'سٹیلتھ' بمبارطیاروں کی پروازوں کے جواب میں اپنے میزائل یونٹوں کو حملے کے لیے تیاررہنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک میں حالیہ تناؤ کا آغاز 12 فروری کوشمالی کوریا کے تیسرے جوہری تجربے کے بعد ہوا تھا جس کے بعد سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر پابندیاں مزید سخت کردی تھیں۔ شمالی کوریا نے پابندیوں کے جواب میں امریکا اورجنوبی کوریا کے اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جن میں جوہری حملے بھی شامل ہیں۔