اتفاقیہ کامیاب ہونے والے لوگ باکمال ہوتے ہیں ریجا علی
بہت سے لاجواب لوگ زندگی کے تمام شعبوں میں ملتے ہیں جو سفارش اور چورراستے کے بجائے محنت سے اپنامقام بناتے ہیں، اداکارہ
اداکارہ وماڈل ریجا علی نے کہا ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں میں ایسے کامیاب لوگ بہت کم ملتے ہیں جواچانک سے کسی بھی شعبے کی طرف آتوجاتے ہیں مگراپنی محنت، لگن ، جستجواورصلاحیتوں کے بل پروہ انجان شعبوں میں اپنی نمایاں جگہ بنا لیتے ہیں۔
''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے ریجا علی نے کہا کہ میرا تعلق شوبز انڈسٹری سے بہت پرانا ہے اورمیں نے جب اس شعبے میں قدم رکھا تومیں یہ سوچ کراس طرف آئی کہ مجھے یہاں کام کرتے ہوئے اپنی فنی صلاحیتوں کا بہتر انداز سے اظہارکرنا ہے اورچیلنجنگ کردارنبھاتے ہوئے اپنا ایک مقام بنانا ہے لیکن جیسے جیسے میں اس فیلڈ کا حصہ بننے لگی تومجھے ایسے بہت سے باکمال لوگ ملنے لگے جن کا دوردورتک شوبز میں کام کر نے کا کوئی ارادہ نہ تھا لیکن قسمت انہیں اس شعبے میں لائی اورپھرکامیابی نے ان کے قدم چومے۔ واقعی ہی ایسے بہت سے لاجواب لوگ شوبز ہی نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں ہمیں ملتے ہیں۔
ریجا علی نے کہا کہ میرے نزدیک توایسے تمام لوگ بڑے ہی خاص ہوتے ہیں، جن کووہ سب کچھ مل جاتا ہے، جس کے بارے میں وہ کبھی سوچتے تک نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت اگرہم پاکستان فلم انڈسٹری کی طرف نظرڈالیں تویہاں بھی ایسے بہت سے لوگ کام کررہے ہیں جنھوں نے کبھی فلم کے بڑے پردے پرآنے کے بارے میں سوچا نہ ہوگا۔ مگراب وہی لوگ فلموں میں اداکاری کے '' جوہر '' دکھا رہے ہیں لیکن جہاں تک بات کامیابی کی ہے تواس کے لیے انہیں سخت محنت کی ضرورت ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ قسمت کی دیوی بھی انھی لوگوں پرمہربان ہوتی ہے جوآگے بڑھنے کی جستجوکریں۔