میرپورخاص میں ماں بیٹی کپڑے دھوتے ہوئے نہر میں ڈوب گئیں
لاشیں نکال لی گئیں، 20 سالہ کائنات پاؤں پھسلنے سے نہر میں جا گری۔
کپڑے دھوتے ہوئے ماں بیٹی نہر میں ڈوب گئیں تاہم لاشیں نکال لی گئیں۔
میرپورخاص کے نواحی گاؤں گو ٹھ خادم علی کی رہائشی ماں رضیہ زوجہ رمضان خاصخیلی اور بیٹی کا ئنات حسب معمول گوٹھ میں نہر پرکپڑے دھونے کے لیے گئی تھیں جس دوران 20 سالہ کائنات بنت محمد رمضان خاصخیلی پاؤں پھسلنے سے نہر میں جا گری جسے بچانے کیلیے ماںنے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی تا ہم پانی کے تیز بہاؤ کے باعث دونوں ماں بیٹی ڈوب ہو گئیں۔
چیخ وپکار پر مقامی افراد نے دونوں کو نہر سے نکال کر سول اسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی تصدیق کر دی۔
متعلقہ پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔