ٹنڈو محمد خان میں بچی سے زیادتی زمیندار سمیت 3 افراد پر مقدمہ درج
مقدمہ ماں مسماۃ خدیجہ کپری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ISLAMABAD:
بلڑی شاہ کریم پولیس نے مگسی فارم کی رہائشی کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مقامی زمیندار سمیت3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
مدعیہ کا کہناہے کہ وہ گزشتہ روز اپنے گھر سے کچھ دور پانی بھرنے گئی تھی جبکہ اس کی 11 سالہ بیٹی اپنی کمسن بہن اور بھائی کے ہمراہ گھر میں تھی، جب وہ واپس آئی تو بچے رو رہے تھے اور 9 سالہ بیٹی ر بے ہوش پڑی تھی جس نے ہوش میں آنے پر بتایا کہ ان کا زمیندار اقبال مگسی اپنے2 ساتھیوں کے ہمراہ گھر آیا۔ اس کے ساتھی گھر کے باہر کھڑے رہے جبکہ اقبال مگسی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزمان اقبال مگسی اور شیر مگسی سمیت3 افراد کے خلاف دفعہ 375 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ۔ ایس ایچ او بلڑی شاہ کریم محمد خان زئی نور کا کہنا ہے کہ تاحال انہیں بچی کی میڈیکل رپورٹ نہیں ملی ۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ خاتون گزشتہ شب زیادتی کی شکار کمسن بچی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب آئی تھی۔ بعدازاں انہیں ٹنڈو محمد خان سٹی تھانے لے جایا گیا تھا جہاں سے انہیں پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور بعد ازاں سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔