کراچی اسکول پر دستی بم حملہاے این پی رہنما جاں بحق4 بچوں سمیت 5 زخمی
موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم افرادنےدی نیشن اسکول میں امتحانی نتائج کا اعلان ہوتے وقت دستی بم بھینکے اورفرار ہوگئے،پولیس
بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں اسکول پر دستی بم حملے کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور اسکول کے پرنسپل جاں بحق جبکہ 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ کے علاقے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پہلے اسکول کے باہر کریکر پھینکا جس کے بعد اسکول کے اندر گھس کر کریکر حملہ کیا اور فائرنگ کردی، جس کے اسکول کے مالک اور اے این پی رہنما عبدالرشید سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال لے جایا گیا تاہم عبدارشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 8 سے 10 برس کے درمیان ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول پر حملے کا واقعہ بظاہر بھتہ خوروں کی کارروائی نظر آتی ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں اسکول پر دستی بم حملے میں اسکول کے پرنسپل کےجاں بحق اور کئی طلبہ کے زخمی ہونےپردکھ کااظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لئےدعا کی ہے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اسکول پرحملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جبکہ ایم کیوایم کےقائد نے حکومت سے واقعےکا سختی سےنوٹس لینےاور دہشت گردوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا۔