اداکارہ میرا کا لاہور سےعمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

میرا جسٹس پارٹی کے انتخابی نشان کالے کوٹ کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔

اداکارہ میرا منصب اعوان کی جسٹس پارٹی کے انتخابی نشان کالے کوٹ کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔ فوٹو: فائل

اداکارہ میرا نےلاہور کے حلقے این اے 126 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیاہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق میرا نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے علاوہ جنرل نشست پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں لاہور کے حلقہ این اے 126 سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرا کے وکیل منصب اعوان نے ان کے لئے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلئے ہیں، اداکارہ میرا منصب اعوان کی جسٹس پارٹی کے انتخابی نشان کالے کوٹ کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔


واضح رہے کہ میرا کے علاوہ پشتو فلموں کی مشہور اداکارہ مسرت شاہین بھی سیاست کے میدان میں سرگرم ہیں اور وہ مولانا فضل الرحمان کے مد مقابل انتخابات میں حصہ لیتی ہیں۔

Load Next Story