دہشت گردی مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر ہمارا ازلی دشمن دہشت گردی کررہا ہے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک February 18, 2018
پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر ہمارا ازلی دشمن دہشت گردی کررہا ہے، وزیر خارجہ۔ : فوٹو : فائل

ANKARA: وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری مشرقی اور مغربی سرحدوں پر ہمارا ازلی دشمن دہشت گردی کررہا ہے لیکن جب دہشت گردی مسلط کی جائے گی تو اس کا منہ توڑ جواب بھی دیا جائے گا۔

سیالکوت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن ایک خواب بن گیا تھا لیکن ہماری حکومت نے امن قائم کیا اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرکے دکھایا، جس طرح پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں کسی دوسرے ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری مشرقی اور مغربی سرحدوں پر ہمارا ازلی دشمن دہشت گردی کررہا ہے اور جب دہشت گردی مسلط کی جائے گی تو اس کا منہ توڑ جواب بھی دیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے توانائی کے نئے منصوبے شروع کئے اور بحران پر قابو پایا، اس سال کے آخر میں 10 ہزار 700 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی، ہم نے سی پیک منصوبہ شروع کیا اور بہت جلد گوادر پورٹ خطے کی سب سے بڑی بندرگاہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست تصادم کا نہیں بلکہ محبت اور خدمت کا نام ہے ، وزیراعظم گالیوں سے نہیں اپنی کردار اور خدمت سے بنتے ہیں، جب کہ وزیر اعظم کون بنے گا یہ فیصلہ قوم کرتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی رہنماوٴں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں