وفاقی سیکریٹری چوہدری قمرزمان کی چیف سیکریٹری پنجاب بننے سے معذرت

انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے نگران حکومتیں اپنی مرضی سے ہی چیف سیکرٹری لگائیں تو بہترہوگا،چوہدری قمرزمان

انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے نگران حکومتیں اپنی مرضی سےہی چیف سیکریٹری لگائیں توبہترہوگا، چوہدری قمرزمان ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

وفاقی سیکریٹری چوہدری قمرزمان نےچیف سیکرٹری پنجاب بننےسے معذرت کرلی ہے۔


وفاقی سیکریٹری چوہدری قمرزمان وزارت تعلیم وتربیت میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سےانہیں چیف سیکریٹری پنجاب بنانےکی ہدایت کی گئی تھی ، جس پر چوہدری قمرزمان نے چیف سیکریٹری پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذوری ظاہرکرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے اور نگران حکومتیں اپنی مرضی سے ہی چیف سیکریٹری لگائیں توبہتر ہوگا۔
Load Next Story