پشاور کمانڈنٹ ایف سی پرخود کش حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل 14 افراد گرفتار

عبدالمجید مروت کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ شرقی تھانے میں نامعلوم حملہ آور کے خلاف درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک March 30, 2013
کمانڈنٹ ایف سی عبدالمجید مروت کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ شرقی تھانے میں نامعلوم حملہ آور کے خلاف درج کرلیا گیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

کمانڈنٹ ایف سی کے قافلے پر خود کش حملے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی جب کہ سیکیورٹی اداروں نے اس حوالے سے 14 مشکوک افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔

پشاور کے حساس علاقے کینٹ ایریا میں فخر عالم روڈ پر کمانڈنٹ فرنئیٹر کانسٹیبلری عبدالمجید مروت کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ شرقی تھانے میں نامعلوم خود کش حملہ آور کے خلاف درج کیاگیا ہے، دوسری جانب واقعے کی تحقیقات کے لئے 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ پولیس نے اس حوالے 14مشکوک افراد کو بھی گرفتارکرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کل کمانڈنٹ ایف سی اپنی گاڑی کے سامنے خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اورمتعدد ہو گئے تھے، کمانڈنٹ ایف سی کی گاڑی بلٹ پروف تھی جس کی وجہ سے وہ حملے میں تو محفوظ رہے تاہم انہیں معمولی زخم آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |