شاہ زیب قتل کیس گواہ نے شاہ رخ جتوئی سمیت چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا

شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور نے شاہ زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی،عینی شاہد کا بیان

شاہ زیب خان کو 25 دسمبر 2012 کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا. فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے دوران واقعے کے عینی شاہد نے شاہ رخ جتوئی سمیت چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔


کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم شاہ رخ جتوئی اور اس کے 3 ساتھی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، سماعت کے دوران واقعے کے عینی شاہد شاہ محمد نےچاروں ملزمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اورغلام مرتضٰی کو شناخت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور نے شاہ زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی.

واضح رہے کہ 20 سالہ شاہ زیب خان کو 25 دسمبر 2012 کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا. سوشل میڈیا میں نوجوانوں کی جانب سے بھرپور مہم شروع کرنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا۔ سپریم کورٹ کے ہی حکم پر دبئی فرارہونے والے کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کووطن واپس لایا گیا تھا۔
Load Next Story