پیر حمیدالدین سیالوی کی طبیعت انتہائی ناساز اسپتال منتقل کردیا گیا

پیر حمیدالدین سیالوی کو دل کی تکلیف نہیں بلکہ دماغ کی رگ میں کلاٹ آیا ہے، استپال انتظامیہ


ویب ڈیسک February 18, 2018
پیر حمیدالدین سیالوی کو دل کی تکلیف نہیں بلکہ دماغ کی رگ میں کلاٹ آیا ہے، اسپتال انتظامیہ : فوٹو : فائل

آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پیر حمیدالدین سیالوی فیصل آباد میں منعقدہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ جھنگ کے قریب ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر سرگودھا کے نجی اسپتال پہنچادیا گیا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پیر حمیدالدین کے رفقا نے دل کی تکلیف کا بتایا تھا لیکن ابتدائی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں دل کی تکلیف نہیں بلکہ دماغ کی رگ میں کلاٹ (خون کا لوتھڑا) آیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایک ہفتے میں شریعت نافذ نہ ہوئی تو پنجاب بند کردیں گے

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں برین ہیمرج کے لئے مخصوص انجیکشن دستیاب نہ ہونے اور پیر حمیدالدین سیالوی کے مسلسل بے ہوش ہونے کے باعث انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں