کراچی میں امن و امان کی خرابی میں طالبان ملوث ہیں امریکی اخبار

سوات آپریشن کے دوران ہزاروں افراد نقل مکانی کرکے کراچی پہنچے وہیں ان میں طالبان کی بھی بڑی تعداد شامل تھی،امریکی اخبار


ویب ڈیسک March 30, 2013
سوات آپریشن کے دوران ہزاروں افراد نقل مکانی کرکے کراچی پہنچے وہیں ان میں طالبان کی بھی بڑی تعداد شامل تھی،امریکی اخبار فوٹو:فائل

معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی خرابی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں طالبان ملوث ہیں۔


نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2009 میں سوات میں ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں جہاں ہزاروں افراد نقل مکانی کرکے کراچی پہنچے وہیں ان میں طالبان کی بھی بڑی تعداد شامل تھی جو اب کراچی کو اپنا مضبوط گڑھ بنانے میں مصروف ہیں۔ ان عناصر نے شہر میں اپنے آپ کو مستحکم کرنے کے لئے مضافاتی اور پشتون اکثریتی علاقوں میں مقامی لوگوں سے بھتہ اور چندہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زمینوں پر بھی قبضے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ ان کی سرگرمیاں بھی تیزی کے ساتھ بڑھتی جارہی ہیں ۔


رپورٹ کے مطابق اپنےمقاصد کے حصول کےلئے طالبان کی جانب سے جہاں سیاسی رہنماؤں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کئے جارہے ہیں بلکہ عوام کو بھی نشانہ بنانے میں ان ہی عناصر کا ہاتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں