لاہورانتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض مسلم لیگ ن کے کارکن کھمبے پر چڑھ گئے
کھمبے پرچڑھنے والوں کا مطالبہ تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین ان کے حامی امیدوار کو انتخابی ٹکٹ جاری کریں۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخابی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کے کارکن احتجاج کے دوران بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئے۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ کے سامنے ضلع لودھراں کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اس دوران محمد اکرم نامی ایک شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اس کا مطالبہ تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اس کے حامی امیدوار کو انتخابی ٹکٹ جاری کریں۔
کچھ دیر بعد اس کا ایک اور ساتھی بھی کھمبے پر چڑھ گیا، تاہم کچھ دیر بعد پارٹی کے دییگر کارکنوں کے سمجھانے پر دونوں افراد کھمبے سے اتر آئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی مسلم لیگ(ن) کے لاہور سے امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے اجلاس کے اختتام پر کارکنوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی تھی جس میں مخالف امیدوار کے حامیوں نے ایک کارکن عمران مغل کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔