بہادرآباد گروپ نے فاروق ستار کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا

ایم کیو ایم بہادرآباد نے انٹرا پارٹی الیکشنز میں حصہ لینے پر حیدرآباد ژونل کمیٹی کو تحلیل کردیا

ایم کیو ایم بہادرآباد نے انٹرا پارٹی الیکشنز میں حصہ لینے پر حیدرآباد ژونل کمیٹی کو تحلیل کردیا فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بہادرآباد گروپ نے فاروق ستار کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کردیا جبکہ حیدرآباد ژونل کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ اور رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پی آئی بی اور فاروق ستار گروپ کی جانب سے کرائے جانے والے انٹرا پارٹی الیکشنز کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔


ترجمان ایم کیو ایم بہادرآباد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی آئی بی کے انٹرا پارٹی الیکشنز کو مسترد کرتے ہیں، یہ انتخابات غیر قانونی اور غیر تنظیمی ہیں، پارٹی آئین کے مطابق رابطہ کمیٹی کی دو تہائی اکثریت ہی پالیسی فیصلے کرسکتی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم بہادرآباد نے کہا کہ 22 اگست کے بعد بھی کسی فرد کو اکیلے اہم فیصلے کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا تھا، بدقسمتی سے ڈاکٹر فاروق ستار کے مشیر انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار نے ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن میں باغی ارکان کو باہر کردیا

علاوہ ازیں ایم کیو ایم بہادرآباد نے انٹرا پارٹی الیکشنز میں حصہ لینے پر حیدرآباد ژونل کمیٹی کو تحلیل کردیا۔ ترجمان رابطہ کمیٹی بہادرآباد نے کہا کہ پارٹی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر ژونل کمیٹی کو تحلیل کیا گیا۔
Load Next Story