نوازشریف کا لغاری خاندان کو مسلم لیگن میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے سردار ذوالفقار کھوسہ کے تحفظات پر لغاری کے خاندان کومسلم لیگ(ن) میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں سردار ذوالفقار کھوسہ نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران ذوالفقارکھوسہ نے لغاری خاندان کی (ن) لیگ میں شمولیت کے بارے میں تحفظات کا اظہارکیا جب کہ نواز شریف نے انہیں لغاری خاندان کے پارٹی میں شامل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
واضح ہے کہ ماضی میں لغاری خاندان کا تعلق پیپلزپارٹی سے رہا ہے تاہم 1996 میں بینظیربھٹو کی حکومت کے خاتمے کے بعد فاروق لغاری نے اپنی جماعت ملت پارٹی قائم کی تھی جو کہ بعد میں مسلم لیگ (ق) میں ضم ہوگئی تھی، 2011 میں اویس لغاری اور جعفر لغاری تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے تاہم اب وہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔