سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا

پرویز مشرف عدالتی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جاسکتے، وزارت داخلہ کی ایف آئی اے کو تحریری ہدایات


ویب ڈیسک March 30, 2013
پرویز مشرف 24 مارچ کو وطن واپس لوٹے تھے۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے بعد ایف آئی اے کو تحریری طور پر ہدایات جاری کردی ہیں جس کے مطابق سابق صدر عدالتی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ عدالت عالیہ کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں