کراچی سندھ کی نگراں صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کابینہ میں شامل اقبال داؤد پاک والا عدم موجودگی کے باعث حلف نہیں اٹھاپائے۔


ویب ڈیسک March 30, 2013
حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعلٰی جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ فوٹو: اے پی پی

سندھ کی 18 رکنی نگراں صوبائی کابینہ کے 17 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نگراں وزرا سے اپنے عہدوں کا حلف لیا، اس موقع پر نگراں وزیر اعلٰی جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنما اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں نواب قلب حسین، ثاقب قريشی، رئيس غلام حسین جسکانی، محمود مانڈوی والا ، ڈاکٹر اين کے لوہانی، ڈاکٹر جنيد شاہ ، خالد تواب، نور الہدیٰ شاہ، عبدالقادر چوہان، سردار یاسین ملک، انیس ہارون ، خالد لطیف ، شبرزیدی اور ایم شریف انصاری شامل ہیں، جبکہ اقبال داؤد پاک والا عدم موجودگی کے باعث حلف نہیں اٹھاپائے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلٰی سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے 21 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، نگراں کابینہ کی حلف برداری کے بعد صوبے میں نگراں سیٹ اپ مکمل ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں