بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دھماکا 18 افراد ہلاک

راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا اعلان کیا ہے۔


ویب ڈیسک February 18, 2018
مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،فوٹو:اے ایف پی

بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی ریاست راجستھان کے صدر مقام جے پور سے 200 کلومیٹر دور واقع شہر بیوار میں پیش آیا جہاں ایک ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ عمارت منہدم ہوگئی اور اس میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے متعدد افراد جھلس گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے اب تک 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کچھ افراد جھلسے ہوئے بھی ہیں، شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ وشندرا راجے نے اسپتال جا کر حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا اعلان بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں