بلاول بھٹو زرداری کو منانے صدرآصف زرداری دبئی پہنچ گئے

صدر زرداری دبئی میں بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے وطن واپسی کے لئے قائل کریں گے۔


ویب ڈیسک March 30, 2013
4 اپریل کو بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش میں انتخابی مہم کے پہلے جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے، پارٹی ذرائع فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے ناراض بیٹے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری دبئی میں قیام کے دوران مختلف سیاسی اور نجی معاملات کی انجام دہی کے علاوہ اپنے بیٹے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں اپنی ناراضگی ختم کرکے پارٹی کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے وطن واپسی کے لئے قائل کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا میں یہ باتیں سامنے آئی تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی اور حکومت سے متعلق صدر آصف علی زرداری اور فریال ٹالپور کی پالیسیوں سے نالاں ہیں جس کے باعث وہ دبئی واپس چلے گئے ہیں اور پارٹی کی انتخابی مہم میں بھی شامل نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں