اسلحےکی نمائش پر امیدوار کے کاغذات مسترد کردیئے جائیں الیکشن کمیشن

انتخابی امیدوار جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہ آئیں، الیکشن کمیشن

انتخابی عمل کے دوران اسلحے کی نمائش کسی بھی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: اے پی پی

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر اسلحے کی نمائش سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنے کی ہدایت کی ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ انتخابی عمل کے دوران اسلحے کی نمائش کسی بھی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی،اگراس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو مقامی انتظامیہ ذمےدار ہوگی، اس کے علاوہ امیدوار بھی جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہ آئیں۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ اسلحے کی نمائش کرنے والے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جائیں۔
Load Next Story