پیرپگارا کا سندھ کی نگران کابینہ پر عدم اعتماد کا اظہار

بھر پور انداز میں انتخابات میں حصہ لیں گے نتائج جو بھی ہوں اسے قبول کیا جائے گا، پیر پگارا


ویب ڈیسک March 30, 2013
صدر زرداری سے دوستی ہے اور رہے گی، پیر پگارا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ سید صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا ہے کہ انہیں سندھ کی نگراں کابینہ پر اعتماد نہیں۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے انہوں نے دبئی اور لندن میں ملاقاتیں کیں تھیں جس میں انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ وطن واپس نہ آئیں لیکن وہ پھر بھی واپس آئے اب وہ ملک میں ہیں تو بھی ان سے ضرور ملیں گے۔


مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے طرز حکمرانی نے اسے تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے اب پیپلز پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے تاہم ان کی صدر آصف علی زرداری سے ہمیشہ سے دوستی تھی اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت بھر پور انداز میں انتخابات میں حصہ لے گی نتائج جو بھی ہوں اسے قبول کیا جائے گا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |