نواز شریف جو زبان خود استعمال نہیں کرسکتے وہ بیٹی سے کراتے ہیں فواد چوہدری

مریم بی بی کے مطابق وزیر اعظم کا حق ہے کہ وہ جتنی لوٹ مار کرے اسے پوچھا نہیں جانا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی


Numainda Express February 19, 2018
مریم بی بی کے مطابق وزیر اعظم کا حق ہے کہ وہ جتنی لوٹ مار کرے اسے پوچھا نہیں جانا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف جو زبان خود استعمال نہیں کرسکتے وہ صاحبزادی سے کرواتے ہیں۔

مریم نواز کے بیان پر اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم بی بی کی پاکستان کی سیاست میں اس سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں کہ وہ نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔ قوم جانتی ہے کہ مریم بیچاری کی لندن تو دور کی بات پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹیز نہیں، نواز شریف کی لوٹ مار کا سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کو پہنچا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کیلیے ووٹ کا تقدس اسی صورت میں ممکن ہے اگر نواز شریف کو کرپشن کی آزادی حاصل رہے، مریم بی بی کے مطابق وزیر اعظم کا حق ہے کہ وہ جتنی لوٹ مار کرے اسے پوچھا نہیں جانا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کسی جج نے گالی دی نہ اپنے کسی فیصلے میں قابل اعتراض زبان استعمال کی، نہال ہاشمی سے دھمکیاں ملنے کے بعد ججوں کو نواز شریف کی شکل میں سسیلین مافیا نظر آیا تو ٹھیک نظر آیا، نواز شریف نے صفائی پیش کرنے کے بجائے قطری خط پیش کیے تو اس میں ججوں کا کیا قصور؟۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں