عدالت نے نواز شریف کو ہٹا دیا تو بیگم کلثوم نواز ن لیگ کی صدر ہوں گی
لیگی رہنماؤوں کی اکثریت نے پارٹی صدارت کے لیے نواز شریف کی اہلیہ وایم این اے بیگم کلثوم نواز کانام تجویز کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی صدارت کیس میں سپریم کورٹ سے نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں پارٹی کے نئے صدر کے لیے نواز شریف کی اہلیہ و ایم این اے بیگم کلثوم نواز کانام تجویز کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی صدارت کیس میں سپریم کورٹ سے نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں پارٹی کے نئے صدر کے نام پر غور شروع کردیا ہے تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے ایک اجلاس میں اس بات پر غورکیاگیا کہ اگرسپریم کورٹ میں چلنے والے کیس میں نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ آتا ہے تو پھر موجودہ پارٹی صدر نواز شریف کی جگہ کس شخصیت کو ن لیگ کا صدر بنایا جائے۔
اس سلسلے میں رہنماؤوں کی اکثریت نے نواز شریف کی اہلیہ وایم این اے بیگم کلثوم نواز کانام تجویز کیا ہے، ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہٹنے کی صورت میں بیگم کلثوم نواز کوپارٹی کا صدر بنایا جائیگا، اجلاس میں نیب کیسز سے متعلق تجاویز بھی زیرغورلائی گئیں۔