3 سال میں 3 ہزارسے زائد انسانی اسمگلر گرفتار

پنجاب سے 2 ہزار 259 ،اسلام آباد سے1045، خیبرپختونخوا سے77، سندھ سے5 اور بلوچستان سے 2 افراد گرفتار کیے گئے۔

پنجاب سے 2 ہزار 259 ،اسلام آباد سے1045، خیبرپختونخوا سے77، سندھ سے5 اور بلوچستان سے 2 افراد گرفتار کیے گئے۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے 3 سال میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث3 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔


وفاقی حکومت نے 3سال میں ملک بھر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث3 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا، ان میں2015ء کے دوران994افراد، 2016ء کے دوران1396افراد اور2017ء میں998افراد پکڑے گئے۔

روزنامہ ایکسپریس کو دستیاب وزارت داخلہ کی دستاویزات کے مطابق ان افراد میں پنجاب سے 2 ہزار 259 ،اسلام آباد سے1045، خیبرپختونخوا سے77، سندھ سے5 اور بلوچستان سے 2 افراد گرفتار کیے گئے۔


 
Load Next Story