13 ویں ڈیزرٹ چولستان جیپ ریلی نادر مگسی دوسری مرتبہ فاتح

صاحبزادہ سلطان دوسرے،جعفرمگسی تیسرے نمبر پر رہے،رنگا رنگ اختتامی تقریب

صاحبزادہ سلطان دوسرے،جعفرمگسی تیسرے نمبر پر رہے،رنگا رنگ اختتامی تقریب۔ فوٹو : پی پی آئی / فائل

13ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی مسلسل دوسری مرتبہ نادر مگسی نے جیت لی جبکہ خواتین کی اسٹاک کیٹیگری میں تشنا پٹیل نے میدان مار لیا۔

13ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے اختتام پر رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی' آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پری پیڈ کیٹیگری میر نادر مگسی نے مسلسل دوسری مرتبہ معرکہ مار لیا۔ اسٹارٹنگ پوائنٹ سے 180 کلو میٹر دوران کی گاڑی الٹ گئی جسے فوری ریسکیو کیا گیا۔ اس کے باوجود نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 32 منٹ اور 9 سیکنڈ میں طے کیا۔

صاحبزادہ سلطان تقریباً 7 فٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ صاحبزادہ سلطان نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 37 منٹ اور 36 سیکنڈ میں طے کیا۔ جعفر مگسی تیسرے نمبر پر رہے۔ اسٹاک کیٹیگری میں عاصمہ دوسری جبکہ مومل خان نے تیسرے نمبر کی پوزیشن حاصل کی۔


اسٹاک کی اے کیٹیگری میں مقصود عالم، بی کیٹیگری میں محمد زین مگسی،سی کیٹیگری میں سید مبین احمد جبکہ ڈی کیٹیگری میں ادیب خان فاتح قرار پائے۔ جیپ ریلی کے اختتام پر قلعہ دراوڑ کے صدر دروازے کے سامنے شاندار کلچرل اینڈ میوزیکل نائٹ منعقد ہوئی۔

تقریب میں صوبائی وزیر انفارمیشن اینڈ کلچر مجتبیٰ شجاع الرحمن مہمان خصوصی تھٖے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فیروز، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی احمد ملک سمیت ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل افسران، ریاض احمد بلوچ اور طاہرہ خان سمیت شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 
Load Next Story