پاک ایران سرحد پر کسٹمز ہائوس قائم کرنے کا فیصلہ

اس منصوبے پر مجموعی طور پر 46 کروڑ50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔


ویب ڈیسک February 19, 2018
اس منصوبے پر مجموعی طور پر 46 کروڑ50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ فوٹو؛ فائل

SEOUL: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاک ایران سرحد پر کسٹمز ہائوس قائم کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے 10 کروڑ روپے کا بجٹ مانگا ہے جب کہ یہ کسٹمز ہائوس گوادر کے قریب گبد پوائنٹ پر قائم کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 46 کروڑ50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے اور آنے والے سالوں کے دوران تجارت میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر دونوں ممالک کے سرحدی پوائنٹ پر کسٹمز ہائوس کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں