توہین عدالت کیس طلال چوہدری کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مل گئی

مجھ سے قبل عاصمہ جہانگیر وکیل تھیں اب مجھے یہ خدمات دی گئی ہیں عدالت مہلت دے، وکیل طلال چوہدری کی درخواست


ویب ڈیسک February 19, 2018
مجھ سے قبل عاصمہ جہانگیر وکیل تھیں اب مجھے یہ خدمات دی گئی ہیں عدالت 10 روز کی مہلت دے، وکیل طلال چوہدری ۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے وزیرِمملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرانے کے لئے پیر تک مزید مہلت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیرِمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ مجھ سے پہلے طلال چوہدری کی وکیل عاصمہ جہانگیر تھیں تاہم اب وہ اس دنیا میں نہیں رہیں اور اب مجھے یہ خدمات دی گئی ہیں لہذٰا عدالت مجھے 10 روز کی مہلت دے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طلال چوہدری کو وکیل کرنے کیلیے ایک ہفتے کی مہلت

جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت میں بھی طلال چوہدری کو وقت دیا گیا تھا اور اب جو تاخیر آپ مانگ رہے ہیں وہ ضروری نہیں۔ کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی مسئلہ ہے جس کے لئے مہلت مانگ رہا ہوں اور میں سینیٹ کا امیدوار بھی ہوں جس کی تیاری کرنی ہے۔ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کی آج تیسری سماعت ہے اور تمام فریقین تک کیس کی کاپیاں بھی پہنچ گئی ہیں۔ عدالت نے طلال چوہدری کو جواب جمع کرانے کے لئے پیر تک مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں