عاصمہ قتل کیس انٹرپول نے مجاہد آفریدی کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

انٹرپول نے موسٹ وانٹڈ کی فہرست میں مجاہد آفریدی کی تفصیلات اور دو تصاویر جاری کی ہیں۔


ویب ڈیسک February 19, 2018
ملزم مجاہد آفریدی عاصمہ نامی لڑکی کو رشتے سے انکار پر قتل کرکے سعودی عرب فرار ہوچکا ہے، فوٹو: فائل

عالمی سیکیورٹی ادارے انٹرپول نے عاصمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ میں عاصمہ رانی نامی میڈیکل طالبہ کو قتل کرکے سعودی عرب فرار ہونے والے اس کے پڑوسی کو پکڑنے کے لیے پولیس سرگرم ہوگئی، خیبر پختون خوا حکومت نے اس ضمن میں ایف آئی اے سے درخواست کی تھی کہ ملزم کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے۔

ایف آئی اے حکام نے انٹرپول کو درخواست دی جو کہ منظور ہوگئی اور انٹرپول نے مجاہد آفریدی کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کردیا۔ انٹرپول نے جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں مجاہد آفریدی کو قتل کیس کا مطلوب ملزم ظاہر کیا ہے اور دیگر تفصیلات کے ساتھ مجاہد آفریدی کی 2 تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

PHOTO: SCREENGRAB

واضح رہے کہ ملزم مجاہد آفریدی رشتے سے انکار کو جواز بناتے ہوئے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کرنے کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ اس قتل میں ملزم کا بھائی بطور معاون شامل تھا جسے پولیس نے تاحال گرفتار کیا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں