شامی فوج کی بمباری سے 94 شہری جاں بحق 325 زخمی

بمباری مشرقی علاقے غوطہ میں کی گئی، مرنے والوں میں 20 بچے بھی شامل۔


News Agencies February 20, 2018
شامی حکومت کی حامی فورسز عفرین میں داخل ہونے والی ہیں، سرکاری ٹی وی۔ فوٹو : اے ایف پی

SAN FRANCISCO,: شامی فوج کی مشرقی غوطہ میں شدید بمباری کے نتیجے میں 94 شہری جاں بحق اور 325 زخمی ہوگئے۔

مشرقی غوطہ کے علاقے ہمویہ، سکبا اور دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں بمباری کی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔

شام کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ دمشق حکومت کی حامی فورسز شمال مغربی شام میں عفرین کے علاقے میں داخل ہونے ہی والی ہیں۔ اسد حکومت کی حامی پاپولر فورسز کا عفرین میں داخلہ اب صرف چند گھنٹوں کی بات ہے۔ عفرین میں ترک فوجی دستے شامی کردوں کے خلاف اپنی زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز شامی کرد فورسزکے ایک مشیر نے کہا تھا کہ عفرین میں مغربی دنیا کے حمایت یافتہ شامی کرد جنگجو اب صدر اسد کی حامی فورسز کے ساتھ مل کر ترک دستوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔

ادھر ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں مزید3دیہات کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں