بجلی کی قیمت میں 297 روپے فی یونٹ کمی کا امکان

نیپرا 22 فروری کو سماعت کرے گا۔


Numainda Express February 20, 2018
نیپرا 22 فروری کو سماعت کرے گا۔ فوٹو: فائل

بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائرکردی ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق جنوری کے دوران 7ہزار 982 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی اور7 ہزار 698 گیگاواٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی جنوری کے دوران ریفرنس فیول چارجز 9 روپے 86 روپے رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں