کینیڈین وزیراعظم کا بھارت میں ’ٹھنڈا‘ استقبال جونیئر وزیر نے ویلکم کیا
کینیڈین وزیر اعظم اہلیہ اور بچوں کے ساتھ بھارت میں ہیں، مودی سے کل ملاقات ہو گی۔
دوسرے عالمی رہنماؤں کے سامنے بچھ جانے والے مودی نے انسانی حقوق کے علم بردارجسٹن ٹروڈو کے استقبال کے لیے جونیئر وزیر کو بھیج دیا۔
کینیڈین وزیراعظم بھارت کے 7 روزہ دورے پرپہنچ گئے جب کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے ان کے استقبال کے لیے جونیئر وزیر کو بھیجا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کینیڈین وزیراعظم سے آواز اٹھانے کی اپیل کی تو مودی جی برا مان گئے۔
بعد ازاں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ تاج محل کا دورہ کیا۔ وی وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے عام سیاحوں کے لیے تاج محل میں2 گھنٹے تک داخلہ ممنوع تھا۔ ایک وفد بھی جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کل بھارتی وزریراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے وزرائے اعظم کی ملاقاتوں میں سیاسی واقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے کو اہمیت حاصل رہے گی۔ اس دوران دونوں ممالک سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سیکیورٹی کے معاملات پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔
جسٹن ٹروڈو نے اہل خانہ کے ہمراہ مہاتما گاندھی کے آشرم کا دورہ بھی کیا۔