مریم نواز کا ہتھکڑیاں پہننے کا شوق جلد پورا ہوگا شوکت یوسفزئی

مریم نواز صنف نازک ہونے کا فائدہ نہ اٹھائیں، رہنما تحریک انصاف

مریم نواز صنف نازک ہونے کا فائدہ نہ اٹھائیں، رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ مریم نواز کا ہتھکڑیاں پہننے کا شوق جلد پورا ہو گا۔

رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے گزشتہ وز پشاور میں جاری مختلف منصوبوں کے دورہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صنف نازک ہونے کا فائدہ نہ اٹھائیں، چوری میاں نواز شریف نے کی ہے تو جواب بھی یہی دیں۔ مریم نواز کا ہتھکڑیاں پہننے کا شوق جلد پورا ہو گا۔


شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نواز شریف نا اہلی کے بعد اپنی ذہنی صحت کھو بیٹھے ہیں جو اداروں کو نشانہ بناکر عام لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔

 
Load Next Story