عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے والے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں غلام احمد بلور
اپنی خوشی کیلیے دوسروں کا گھر برباد کرنا قابل مذمت اقدام ہے، رہنما عوامی نیشنل پارٹی
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے والوں کو اب اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرنا ہو گی۔
غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑا سیاسی دھماکا کیا ہے تاہم انھیں صادق اور امین قرار دینے والوں کواب اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرنا ہو گی۔
عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر نے یہ کام نہیں کیا، اپنی خوشی کیلیے دوسروں کا گھر برباد کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ پختون روایات کے برعکس ایک ایسا کام کیا گیا جس کیا اسلام اجازت دیتا ہے نہ ہی انسانیت، اس کا انجام بھی بہت بھیانک ہوتا ہے۔