کامن ویلتھ گیمز اسکواش کی 4 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں 8 پلیئرز شریک، ماریہ طور صرف کامن ویلتھ کھیلیں گی


Sports Reporter February 20, 2018
ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں 8 پلیئرز شریک، ماریہ طور صرف کامن ویلتھ کھیلیں گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین ٹیم چیمپین شپ کیلیے قومی اسکواش ٹیم کا اعلان کردیا۔

کامن ویلتھ گیمز 4 اپریل سے آسٹریلیا اور ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 21مارچ سے کوریا میں شیڈول ہیں، ایونٹس کی تیاریوں کیلیے پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ٹرائلز کا عمل مکمل ہونے کے بعد دونوں انٹرنیشنل ایونٹس کیلیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی۔

کامن ویلتھ گیمز کیلیے 4 رکنی ٹیم میں 2 مرد اور 2 خواتین پلیئرز پر مشتمل ہے، پلیئرز میں فرحان زمان، طیب اسلم، ماریہ طور اور مدینہ ظفر شامل ہیں، 21مارچ سے کوریا میں کھیلی جانیوالی ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کیلئے 8 رکنی ٹیم کی منظوری دی گئی، مینز ٹیم میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید، عاصم خان جبکہ ویمنز ٹیم میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فائزہ ظفر، رفعت خان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپئن شپ کی ٹیم میں ماریہ طور نے فٹنس کا بہانہ بنا کر شمولیت اختیار نہیں کی اور اسکواش فیڈریشن کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صرف کامن ویلتھ گیمز میں ہی پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی خواہشمند ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔