بھارتی وکٹ کیپر دھونی نے ٹوئنٹی 20 میں زیادہ کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
دھونی نے سری لنکن کمار سنگاکارا کا وکٹوں کے عقب میں سب سے زیادہ 133 کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارتی وکٹ کیپر مہندراسنگھ دھونی نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
جنوبی افریقہ سے مختصر ترین فارمیٹ کے پہلے میچ میں میزبان کھلاڑی ریزا ہینڈرکس کا کیچ تھامتے ہی دھونی نے سری لنکن کمار سنگاکارا کا وکٹوں کے عقب میں سب سے زیادہ 133 کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا، سنگاکارا نے یہ ریکارڈ 254 میچز میں قائم کیا تھا جبکہ دھونی نے 134 واں شکار اپنے 275 ویں مقابلے میں کیا۔
اس فہرست میں دنیش کارتھک 123 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے بعد پاکستانی کامران اکمل اور ویسٹ انڈین دنیش رامدین موجود ہیں۔