آئس ڈانس کے دوران فرنچ فیگر اسکیٹر کا لباس کھل گیا

پاپاڈاکس نے اپنے لباس کو فوری طور پر ہاتھ سے تھام لیا اور اپنا ڈانس مکمل کرنے میں کامیاب رہیں۔

پاپاڈاکس نے اپنے لباس کو فوری طور پر ہاتھ سے تھام لیا اور اپنا ڈانس مکمل کرنے میں کامیاب رہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ونٹر گیمز میں آئس ڈانس کے دوران فرنچ فیگر اسکیٹر گیبریلا پاپاڈاکس کا لباس کھل گیا اور اس وجہ سے شرمندگی کے باعث ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔


آئس ڈانس کے دوران جب 22 سالہ پاپاڈاکس پیچھے کو جھکیں تو انھیں سنبھالنے کی کوشش میں پارٹنر گوئیلام سزیرن سے ان کے لباس کے پیچھے لگا کلپ کھل گیا، اگرچہ پاپاڈاکس نے اپنے لباس کو فوری طور پر ہاتھ سے تھام لیا اور وہ نہ صرف اپنا ڈانس مکمل کرنے میں کامیاب رہیں بلکہ دوسرا نمبر بھی حاصل کیا، مگرآئس فیلڈ چھوڑتے ہوئے پاپاڈاکس کی آنکھوں میں آنسو تھے، بعد میں انھوں نے کہاکہ وہ اس واقعے پر کافی شرمندگی محسوس کررہی تھیں۔

 
Load Next Story