شارجہ کے شائقین کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ کا انتظار

شارجہ میں پختون تارکین بڑی تعداد موجود اور دونوں ہی ٹیموں کو سپورٹ کریں گے۔


Sports Desk February 20, 2018
شارجہ میں پختون تارکین بڑی تعداد موجود اور دونوں ہی ٹیموں کو سپورٹ کریں گے۔ فوٹو: نیٹ

شارجہ کے شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ کا بے قراری سے انتظار ہے جو یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔

شارجہ کرکٹ کلب کے وائس چیئرمین ولید بخاطر نے کہاکہ 35 برس قبل یہاں پر 1981 میں میانداد اور گاوسکر الیون کے درمیان مقابلہ ہوا تھا تب سے شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شارجہ میں پختون تارکین بڑی تعداد موجود اور دونوں ہی ٹیموں کو سپورٹ کریں گے۔ مجموعی طور پر شارجہ میں 13 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل میں 2 ڈبلیو پھر یکجا ہوگئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق اور موجودہ ڈائریکٹر2 ڈبلیوز یکجا ہوگئے، وسیم اکرم نے تیسرے ایڈیشن کیلیے ملتان سطانز کو جوائن کرلیا تھا،ان کی جگہ ماضی کے بولنگ پارٹنر وقار یونس نے لی ہے۔

گزشتہ روز دونوں کی دبئی میں ملاقات ہوئی، ناشتے کی میز پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے بھی ان کا ساتھ دیا،اس دوران دونوں سابق پیسرز نے اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کومفید مشورے دیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں