ترقیاتی منصوبوں کیلیے 456 ارب روپے جاری

این ایچ اے202ارب، ٹی ڈی پیز بحالی 42 ارب، ایس جی ڈیزکیلیے30 ارب دیے گئے

این ایچ اے202ارب، ٹی ڈی پیز بحالی 42 ارب، ایس جی ڈیزکیلیے30 ارب دیے گئے۔ فوٹو: فائل

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے لیے 9فروری تک 4 کھرب56 ارب 19 کروڑ 21 لاکھ روپے جاری کردیے۔


حکومت نے پی ایس ڈی پی کے لیے 10 کھرب 1 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنرمند پروگرام کے لیے10 ارب83 کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے42 ارب7 کروڑ، ایرا کے لیے3 ارب15 کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کے لیے 30 ارب، سیفران فاٹا کے لیے 10 ارب63 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لیے 15 رب24 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لیے7 ارب 70 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لیے 14 ارب80 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے2 کھرب 2 ارب 84 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر23 ارب 89 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کے لیے 13 ارب 18 کروڑ، پارکو کے لیے 1 ارب، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 87 کروڑ 39 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لیے 24 کروڑ 19 لاکھ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لیے89 کروڑ51 لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کے لیے 1ارب 83 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے لیے 10 ارب77 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے3 ارب99 کروڑ، ملک میں صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کے لیے8 ارب10 کروڑ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لیے 40 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے11 ارب62 کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لیے9 ارب ایک کروڑ، فنانس ڈویژن کے لیے10 ارب، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے 1 ارب 87 کروڑ 44 لاکھ، کیڈڈویژن کے لیے2 ارب45 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لیے24 کروڑ، موسمی تبدیلی ڈویژن کے لیے32 کروڑ60 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

 
Load Next Story