بھارت کی ٹریفک ہیروئین

مسز فرانسس وہاں کی ٹریفک کو سنبھال رہی ہوتی ہیں تو وہ پر اعتماد نظر آتی ہیں اور ٹریفک ان کے کنٹرول میں ہوتی ہے۔


February 20, 2018
مسز فرانسس وہاں کی ٹریفک کو سنبھال رہی ہوتی ہیں تو وہ پر اعتماد نظر آتی ہیں اور ٹریفک ان کے کنٹرول میں ہوتی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ڈورس فرانسس کو بھارتی دارالحکومت دہلی سے ملحق غازی آباد کے علاقے میں 'ٹریفک ہیروئین' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مسز فرانسس کوئی پولیس افسر نہیں لیکن وہ ایک انتہائی بھیڑ والے چوراہے پر روزانہ ٹریفک کا نظام اپنے ہاتھ میں لے لیتی ہیں۔یہ وہی جگہ ہے جہاں 2010 ء میں ان کی بیٹی، نکی ایک سڑک سانحے میں ہلاک ہو گئی تھی۔ جب مسز فرانسس وہاں کی ٹریفک کو سنبھال رہی ہوتی ہیں تو وہ پر اعتماد نظر آتی ہیں اور ٹریفک ان کے کنٹرول میں ہوتی ہے۔

مسز فرانس کہتی ہیں ''بیٹی مر گئی، میں بچ گئی۔ کاش اس دن ٹریفک کی بہتر نگرانی ہو رہی ہوتی۔'' مسز فرانس کا کہنا ہے'' 'میں یہ کام 2010 ء سے کر رہی ہوں۔ میرا مقصد جان بچانا ہے اور جب تک جسم میں قوت ہے، کرتی رہوں گی۔''

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |