لاہور سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک February 20, 2018
مقدمے کی سماعت کے بعد باہر آکر وکیل نے مخالفین پر فائرنگ کردی، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور میں مقدمے کی سماعت کے بعد 2 وکلاء گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان کی عدالت کے باہر پیش آیا جہاں وکیل کاشف راجپوت نے مقدمے کی سماعت کے بعد باہر آکر مخالفین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ رانا ندیم موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرے وکیل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں