ہر فلمی کردار کو شوق سے نبھایا ہے ملائیکہ اروڑا

اداکاری میرے لیے کبھی چائے کا کپ نہیں رہی، بالی وڈ اداکارہ


Net News March 31, 2013
اداکاری میرے لیے کبھی چائے کا کپ نہیں رہی، بالی وڈ اداکارہ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑانے کہا ہے کہ اداکاری میرے لیے کبھی چائے کا کپ نہیں رہی،ہر کردار شوق سے کیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ملائیکہ نے کہا کہ شہر اندور میرے لیے دوسرے گھر کی طرح ہے ،ہماری جڑیں یہاں ہیں انھوں نے کہا کہ میرے شوہر ارباز خان یہاں پیدا ہوئے جنہوں نے مجھے ہر طرح کی فلمی تکنیک سیروشناس کرایا انھوں نے کہا کہ مجھے اندور اور بھوپال کا گھریلو ماحول بہت پسند ہے۔

2

انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز وی جے اور میوزک ویڈیو سے کیا جس کے کچھ عرصہ بعد ماڈلنگ شروع کی انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ڈانس کو بہت پسند کرتی ہوں اور نام نہاد آئٹم نمبرز بھی کر چکی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے داخلوں کی پیشکش ہوئی ہے تاہم اداکاری میرے لیے کبھی بھی چائے کا کپ نہیں رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔