زینب قتل کیس مجرم عمران نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

میرے خلاف ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، عمران کا موقف


ویب ڈیسک February 20, 2018
عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی فوٹو: فائل

قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت انسان عمران علی نے اپنی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم

مجرم عمران نے اپنی اپیل میں اپنے آپ کو بے گناہ ظاہر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے خلاف ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ بڑی جلدی میں دیا، لہٰذا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرم عمران کو زینب قتل کیس میں 4 مرتبہ سزائے موت کے علاوہ عمر قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں