ٹنڈو محمد خان تنخواہوں سے محروم بلدیاتی ملازمین نے ہڑتال کر دی

دفاترکوتالےلگا دیے،مظاہرہ، بھوک ہڑتالی کیمپ قائم، بچوں کو بھوکا مارکرکام نہیں کرسکتے، لی اکبر.


Nama Nigar March 31, 2013
دفاترکوتالےلگا دیے،مظاہرہ، بھوک ہڑتالی کیمپ قائم، بچوں کو بھوکا مارکرکام نہیں کرسکتے، لی اکبر. فوٹو: آن لائن

3 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میونسپل ملازمین نے ہفتے کے روز دفاتر کی تالا بندی کر تے ہوئے صفائی کے کاموں کا بائیکاٹ کیا اور میونسپل دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال کی۔

اس موقع پر میونسپل ایمپلائز یونین کے رہنمائوں علی اکبر بھٹی اور شیر مسیح کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کے نمائندے نے بلدیاتی ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا گیا اور انہیں ایک مرتبہ پھر تنخواہ دینے سے انکار کردیا گیا ہے، اس صورتحال میں وہ اپنے بچوں کو بھوکا مار کر بلدیہ میں کام نہیں کر سکتے اور جب تک میونسپل انتظامیہ تنخواہیں ادا نہیں کرے گی وہ کام پر واپس نہیں جائیں گے۔



اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدر عبدالحکیم دستی نے بلدیاتی ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے ہمراہ علامتی بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ میونسپل ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے شہریوں کا شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں